تازہ ترین

توانائی بحران، سندھ حکومت کا اہم منصوبہ

ملک میں جاری توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت نے صوبے میں گھاس اور مویشیوں کے فضلے سے گیس اور بجلی پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں جاری توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت نے صوبے میں گھاس اور مویشیوں کے فضلے سے گیس اور بجلی پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں جامشور میں 20 کلو واٹ کا پلانٹ لگایا جائے گا اور منصوبے کی کامیابی پر بجلی کے مزید چھوٹے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں مویشیوں کے فضلے کو مقامی آبادیوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جائیگا اور منصوبے کی کامیابی سے مقامی آبادی کو بجلی اور گیس میئسر ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر توانائی کے زیرصدارت اجلاس میں ورلڈ بینک افسران نے سندھ کے دیہات کو شمسی توانائی سے بجلی فراہمی سے متعلق ایک اسٹڈی رپورٹ پیش کی تھی۔

اس موقع پر امتیاز شیخ نے کہا تھا کہ شمسی توانائی پراجیکٹ کو بطور پائلٹ پراجیکٹ آزمایا جائے گا اور کامیابی کی صورت میں صوبے بھرمیں منصوبے کو وسعت دی جائیگی۔

Comments

- Advertisement -