منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

امریکی وزیرِ توانائی نے آبنائے ہرمز سے امریکی آئل ٹینکر گزرنے سے متعلق اپنی ‘ایکس’ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے آبنائے ہرمز سے امریکی فوج کی مدد سے آئل ٹینکر گزرنے کی’ایکس‘پرپوسٹ شیئر کرکے ڈیلیٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق آبنائے ہرمز سے امریکی فوج کی حفاظت میں آئل ٹینکر گزارنے کے معاملے پر عالمی سطح پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ ڈالی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی فوج کی مدد سے آبنائے ہرمز سے ایک آئل ٹینکر بحفاظت گزار لیا گیا ہے۔

تاہم، حیران کن طور پر تھوڑی ہی دیر بعد امریکی وزیر نے مذکورہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

اس ابہام میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب ایک دوسرے امریکی اہلکار نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی فوج کی جانب سے ایسا کوئی ٹینکر نہیں گزارا گیا۔

دوسری جانب، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بھی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ امریکی فوج کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزارنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

تہران کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال پر ان کی گہری نظر ہے اور امریکی دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس وقت عالمی مبصرین اس تضاد کو امریکی انتظامیہ کے اندرونی رابطوں کی کمی یا کسی ممکنہ حساس فوجی آپریشن کی ناکامی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں