جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانیوں کی وطن واپسی کو بلا تعطل اور مستقل آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کی خدمات پر لازمی سروس ایکٹ 1952 نافذ کر دیا ہے۔

یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور اگلے چھ ماہ تک نافذ رہے گا جس کا محکمہ داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایکٹ کا مقصد بلا تعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے، ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کرسکے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

پی آئی اے ابھی تک 27 ہزار لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچا چکا ہے،ابھی بھی ہزاروں لوگ مختلف ممالک میں بھنسے ہوئے ہیں جو وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

یہ امید کی جارہی ہے کہ اس قانون کے نفاذ کے بعدکمپنی کے تمام شعبہ جات اور ملازمین اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا بھر سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مکمل وطن واپسی کے مشن کو یقینی بنائیں گے جو کہ بڑی تعداد میں غیر ممالک میں محصور ہیں یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور کمپنی اس قومی خدمت کو مثبت طریقے سے سر انجام دے گی۔

حکومت پاکستان پی آئی اے کے بہادر مرد ا ور خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے اس قومی خدمت میں پیش پیش ہیں پی آئی اے اب تک 160 پروازوں کے ذریعے 27 ہزار سے زائد پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس پہنچا چکے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں