بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

تاریخی میدان پر انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف یادگار فتح

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے گھر کہلانے والے لارڈز میں ریکارڈ 150واں ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے جیت لیا۔

میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دے کر تاریخی میدان پر اپنی جیت کو یادگار بنا دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 254 رنز کے تعاقب میں 138رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گلین فلپس کے 44 اور ڈیون کونوے 41رنز رائیگاں گئے جب کہ 8کیوی بلےباز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے اننگز میں 5وکٹیں حاصل کیں۔

May be an image of ‎text that says "‎FIRSTTEST FIRST TEST DAY TWO ATKINSON 37 Vitalit A E הב CONZ 140 140&226 & 226 ANZ AEWZEALAND CRICKET 113 113&36/3 & 36/3 VF WEARE ENGLAND CRICKET ام‎"‎

انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں 140 اور دوسری میں 226 رنز بنائےتھے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 1999 کے بعد سے لارڈز میں کوئی ٹیسٹ نہ جیت سکی۔

اس فتح کے ساتھ میزبان انگلینڈ کو 3 میچ کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں