تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ویرات کوہلی کی ننھی بیٹی کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ننھی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے کے الزام میں جس شخص کو گرفتار کیا گیا اس کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے ہے جبکہ وہ پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویٹ انجینئر ہے۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ رامنگیش الیباتھینی نامی شخص کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کرکے ممبئی لایا جارہا ہے جبکہ اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ ماضی میں کھانوں کی ترسیل کے لیے بنائی گئی ایپلیکیشن کے لیے کام کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریپ کی دھمکی پر نئی دہلی کی خاتون کمشنر نے پولیس کو دھمکی دینے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شکست کے بعد ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملی تھیں۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد سابق اور موجودہ بھارتی کھلاڑیوں نے فاسٹ بولر کی حمایت میں بیان دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -