تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اپنا توازن خود برقرار رکھنے والی سائیکل تیار

بیجنگ : چینی انجینئر نے ایسی سائیکل تیار کی ہے جو خود بخود اپنا توازن برقرار رکھ کر چل سکتی ہے۔

دو پہیوں کی سواری کو چلانے کےلیے سب سے اہم توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے جسے سیکھنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس دوران اکثر افراد کو گرنے کی وجہ سے چوٹ بھی لگ جاتی ہے۔

لیکن چین سے تعلق رکھنے والے انجینئر نے وازن برقرار رکھنے کی مشکل آسان کردی ہے، انجینئر زی ہوئی نے ایک ایسی سائیکل تیار کی ہے جسے چلانے کےلیے بیلنس بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ یہ اپنا توازن خود بخود برقرار رکھ کر چلتی ہے۔

زی ہوئی نے سیلف بیلنسنگ سائیکل تیار کرنے میں رفتار کو ناپنے والا جدید آلہ بھی نصب کیا ہے جب کہ اس میں لائٹ ڈیٹیکشن اینڈ رینگنگ سینسر بھی لگائے گئے ہیں جو راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے آگاہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چینی انجینئر زی ہوئی کو سیلف بیلنسنگ سائیکل بنانے کا خیال سائیکل سے گرنے کے بعد آیا تھا، انجینئر نے کہا کہ میں سائیکل کا توازن برقرار رکھنا نہیں سیکھ پایا اور جب سائیکل چلانے کی کوشش کی تو منہ کے بل زمین پر گرپڑا جس کے باعث میرے چہرے پر شدید چوٹ آئی۔
چہرے پر زخم لگنے کے بعد میرے اپنا توازن خود بخود برقرار رکھنے والی سائیکل بنانا شروع کی۔

Comments

- Advertisement -