لیڈز: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 296 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 55ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
کپتان جو روٹ 86 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ جونی بیریسٹو نے 71 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں تین بلند و بالا چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
✅ 277 chased at Lord’s
✅ 299 chased at Trent Bridge
✅ 296 chased at HeadingleyEngland are the first side to successfully chase 250+ three times in a Test series! #ENGvNZ pic.twitter.com/mLvLHRnenP
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 27, 2022
الیکس ہیلز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، زیک کرولی 25 رنز بنا کر بریس ویل کو وکٹ دے بیٹھے، اولی پوپ 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور بریس ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کیوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، ٹام بلنڈیل 88 اور اوپنر ٹام لیتھم 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
There was only one way to win it really wasn't there? 😃
Scorecard/clips: https://t.co/AIVHwaRwQv
🏴 #ENGvNZ 🇳🇿 pic.twitter.com/KZ9UGAtMap
— England Cricket (@englandcricket) June 27, 2022
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میتھیو پوٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ کیوی ٹیم پہلی اننگز میں 329 رنز بنائے تھے جبکہ انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 360 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔