تازہ ترین

ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی کورونا سے چل بسے

لندن:‌انگلینڈ فٹبال ورلڈکپ 1966کی فاتح ٹیم کے اہم کھلاڑی نورمین ہنٹر کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

دفاعی کھلاڑیوں کو چکما دینے اور انہیں بہترین انداز میں سنبھالنے کے حوالے سے مشہور ہنٹر نے اپنے زمانے میں کئی فتوحات دلوائیں تاہم وہ 76 سال کی عمر میں کورونا وائرس سے شکست کھا گئے۔

Leeds United legend Norman Hunter

1960 سے 70 کے سنہری دور میں لیڈز کلب کے دل کہلانے والے ہنٹر کو گزشتہ ہفتے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی جنگ ہار گئے۔

Leeds great Norman Hunter dead at 76 due to virus

اپنے 14 سالہ کیریئر میں انہوں نے 726 مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور وہ 1966 کی ورلڈچیمپئن ٹیم کے رکن بھی تھے۔

Norman Hunter, hard man of the great Leeds United team, dies aged ...

لیڈز کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلب آئکن نورمین ہنٹر میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا ہے کہ فٹبالر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صبح انتقال کر گئے۔

Coronavirus Outbreak: Former Leeds United, England defender Norman ...

کلب کا کہنا ہے کہ ہنٹر کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو پرُ نہیں کیا جاسکتا اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Leeds United legend Norman Hunter in hospital being treated for ...

Comments