The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو آٗئرلینڈ نے دن میں تارے دکھادئیے، 85 رنز پر ڈھیر

لندن: ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم آئرلینڈ کے بولنگ کے آگے بے بس نظر آئی اور چا روز ٹیسٹ میچ میں صرف 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان چار روزہ ٹیسٹ میچ لارڈز میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور آئرلینڈ کی نپی تلی بولنگ کے آگے 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آئرش فاسٹ بولر ٹم مرٹا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر اپنا نام ہونر بورڈ پر درج کرادیا۔

میزبان انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، انگلش بلے باز جونی بیرسٹو، معین علی اور کرس ووکس کو صفر کی ہزیمت سہنا پڑی۔

جوڈینلی 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے جیسن رائے صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آئرلینڈ نے 38.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا کر انگلش ٹیم کے خلاف 56 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، آئرش بلے باز بال بائن نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پال اسٹرنگ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیون اوبرائن 9 اور ٹھامپسن بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر ٹام کرن اور اسٹون نے دو، دو جبکہ اسٹورٹ براڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں