تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے دورۂ پاکستان کی امید روشن

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ سال جنوری میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو دورے کی باضابطہ دعوت دے دی جبکہ جنوبی افریقہ کے دورے کا بھی اسی ماہ دورے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کا دورہ پاکستان کےحوالےاہم پیش رفت سامنے آئی ہے کیونکہ پی سی بی نےانگلینڈ کرکٹ ٹیم  کودورے کا دعوت نامہ ارسال کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلش کرکٹ ٹیم کو 13 سے 20 جنوری کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کی تجویز دی گئی ہے۔ پی سی بی 2021 میں ایک بار پھر میزبانی کے لیے پرامید ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کی باضابطہ دعوت نامہ ارسال کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ کرونا کی صورت حال کے دوران بھی کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں، ہمیں امید ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم دورے پر آئے گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’13 جنوری سے 20 جنوری کا شیڈول دیا ہے، انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے‘۔ وسیم خان نے خوش خبری سنائی کہ جنوری کے آخر میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -