The news is by your side.

Advertisement

انگلینڈ کا 17 جون سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان

مانچسٹر : برطانوی حکام نے آئندہ ماہ سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا، 19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کیا لیکن سب سے زیادہ متاثر برطانیہ، امریکا اور یورپی ممالک ہوئے جہاں ہلاکتیں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث کھیلوں کی دنیا بھی شدید متاثر ہوئی ہے تاہم اب انگلینڈ حکام نے 17 جون سے ایک بار پھر پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹن ویلابمقابلہ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی بمقابلہ آرسنل میچز 17 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ 19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلے جائیں گے۔

پریمئر لیگ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کلبز لیگ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر متفق ہوگئے، پریمئر لیگ سیزن کے 92 میچز ابھی باقی ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق کلبز نے گزشتہ روز سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز بھی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک لیگ کے کھلاڑیوں، عملے کے 12 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار 17 مئی اور پیر 18 مئی کو کوویڈ 19 کے لئے 748 کھلاڑیوں اور کلب کے عملے کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں پھیلنے کے باعث 13 مارچ کو پریمیئر لیگ ملتوی کی گئی تھی جو تاحال ملتوی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں