The news is by your side.

Advertisement

بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، ویسٹ انڈین کپتان نے مشتاق احمد سے کیا کہا؟

کراچی: ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کی انگلینڈکے ہاتھوں شکست پر سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا بیان بھی سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کے میچ سے قبل ہی ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اور کرس گیل نے مجھ سے کہا تھا کہ ’بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی نئی کتاب ’آن فائر‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا تھا۔

بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعدویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے خود مجھ سے کہا کہ انڈیا نہیں چاہتا پاکستان سیمی فائنل تک پہنچےمشتاق احمد

Posted by Waseem Badami on Friday, May 29, 2020

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ انگلش کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیا

بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے جس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی تھی، کیدار یادو اور دھونی کی پارٹنر شپ پر اسرار تھی۔

انگلش آل راؤنڈر نے کہا تھا کہ مہندر سنگھ دھونی کی ساری توجہ سنگل لینے پر رہی وہ بڑی ہٹ مار کر میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے، میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف پانچ وکٹوں پر 306 رنز بناسکی تھی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں