لندن : انگلینڈ نے ویسٹ انڈیزکو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کرسیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نےپانچویں اور سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے 38 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں اوپنر جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے 156 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا لیکن بد قسمتی سے وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
جونی بیرسٹو اور جو روٹ نے کامیابی سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے38 اوورز میں جیت حاصل کی، جونی بیرسٹو نے 141 رنز بنائے جبکہ جوروٹ نے 46 رنزبنا ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے 40 کائل ہوپ 33، شائے ہوپ 72 ، مارلن سیموئلز 32، سنیل امبرس 38 جبکہ جیسن محمد نے 25 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی جانب سےپلنکٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیک بال، عادل رشید، اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔