ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

مانچسٹر ٹیسٹ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی، بین اسٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو مانچسٹر ٹیسٹ میچ 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی، 312 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز 469 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی، بین اسٹوکس نے 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سبلی نے بھی 120 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے چیس نے پانچ اور کیمار روچ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، بریتھ ویٹ، بروکس اور چیس کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، تینوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 75، 68 اور 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ اور کرس ووکس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، سیم کرن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 129 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دیا، دوسری اننگز میں بین اسٹوکس نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 312 رنز کے تعاقب میں 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بروکس اور بلیک ووڈ کی نصف سنچریاں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچاسکیں، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 62 اور 55 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس، بین اسٹوکس اور ڈی ایم بیس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، بین اسٹوکس کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں