تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انگلینڈ نے بھارتی سورماؤں کو "ہوم گراؤنڈ” میں ہی دھول چٹادی

چنئی: جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 227 رنز کی عبرتناک شکست سے دے دی ہے ، مہمان انگلینڈ کی جانب سے 420 رنز کا پہاڑ جیسا تعاقب کا ہدف کرنے والے بھارتی سورما صرف 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بری طرح ناکام ہوئی، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بھارتی بلے باز بے بس نظر آئے اور ان کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 72 اور شبمن گل 50 رنز بناسکے، بھارت کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے، انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار اور جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر، ڈوم بیس اور بین اسٹوک نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انڈیا کا دورہ کرنے والی مہمان انگلینڈ نے 1985 کے بعد چنئی میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے، اسی فتح کے ساتھ انگلینڈ کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

شاندار ڈبل سینچری بنانے پر انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے چنئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کپتان جوئے روٹ شانداری ڈبل سینچری218 اور ڈوم سبلی کے 87 رنز کی بدولت 578 رنز بنائے تھے، بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا اور ایشون نے 3 تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انڈیا اپنی پہلی اننگز میں 337 رنز بناکر فالو آن کا شکار ہوئی، انگلینڈ کی جانب سے ڈوم بیس نے 76 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیمز اینڈرسن نے دو وکٹیں حاصل کیں،

انگلینڈ نے بھارت کو پہلی اننگز میں فالو آن کیا اور 241 رنز کی برتری حاصل کی تاہم انگلینڈ نے بھارت کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم اپنی اننگز میں صرف 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، بھارت کی جانب سے ایشون نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -