جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں ’’5 لاکھ‘‘ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ لاکھ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

جنٹلمین گیم کہلائے جانے والے کھیل کرکٹ کا بانی انگلینڈ ہے اور اب اس ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ انگلش ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ لاکھ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

انگلش ٹیم نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنایا۔ انگلیڈ کی ٹیم نے اس بڑے سنگ میل تک پہنچنے کے لیے مجموعی طور پر ایک ہزار بیاسی ٹیسٹ میچز کھیلے۔

- Advertisement -

انگلینڈ کی ٹیم کے پاس اس کے علاوہ ایک اور اعزاز بھی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 929 سنچریاں انگلینڈ کے بلے بازوں نے ہی بنائی ہیں۔

انگلینڈ سے پیچھے اس کی روایتی ایشز حریف آسٹریلیا ہے جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک چار لاکھ 28 ہزار رنز بنا رکھے ہیں جب کہ بھارت کی ٹیم 2 لاکھ، 78 ہزار سے زائد رنز بنا چکی ہے۔ آسٹریلوی بیٹرز نے 892 سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں