تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

انگلینڈ کی ٹیم بڑے نقصان سے بچ گئی

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں امریکا کے خلاف میچ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم بڑے نقصان سے بچ گئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان ہیری کین آئندہ مقابلوں کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوگئے۔

ہیری کین کو پیر کے روز ایران کے خلاف میچ کے دوسرے حصے میں ٹخنے کی انجری ہوئی تھی جس کے بعد ان کی جگہ کالم ولسن کو میدان میں اتارا گیا تھا۔

گزشتہ روز ہیری کین کے ٹخنے کی اسکینگ کی کی گئی جس نتیجہ مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچوں کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

ٹیم مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے بتایا کہ ہیری کین امریکا کے خلاف میچ کے لیے فٹ ہوگئے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، وہ گروپ سے کچھ وقت کے لیے الگ ہوئے لیکن جمعہ والے دن کے لیے تیار ہیں۔

گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے بتایا کہ ہیری کین کے ٹخنے کی اسکینگ کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ وہ فٹ ہیں۔

ہیری کین اب تک انگلینڈ کے لیے 76 میچوں میں 51 گول کر چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -