جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا پروفیشنل کرکٹ کی معطلی سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر : انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے پروفیشنل کرکٹ یکم جولائی تک معطل کردی، اب تک 9 کاؤنٹی میچزمعطل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں کاروبار و دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلے روکنے پڑے۔

کرونا وائرس بحران کے باعث انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پروفیشنل کرکٹ کو یکم جولائی تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل بورڈ نے 28 مئی تک تمام سرگرمیوں کو معطل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نئی توسیع سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی ہوگی ہے جبکہ انگلینڈ ویمن اور انڈیا کے درمیان کھیلی جانے والی وائٹ بال سیریز بھی ملتوی ہوگئی ہے۔

سی ای او ٹام ہیریسن نے نمائندہ اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام انٹرنیشنل میچز کو دوبارہ ری شیڈول کیا جائے گا، کرونا وائرس کرکٹ معطلی سے اب تک 9 کاونٹی چیمین شپ ملتوی ہو چکی ہیں۔

سی ای او ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ اس سال ہونے والی نئی سیریز دی ہنڈرڈ کے حوالے سے بھی جلد فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے، اب تک برطانیہ میں اموات کی تعداد 18738 اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں