تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا باورچی بھی پاکستان ساتھ لا رہی ہے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں باورچی کو بھی ساتھ لا رہی ہے یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی شیف برطانوی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہوگا۔

انگلینڈ ٹیم تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 24 نومبر کو پاکستان پہنچ رہی ہے تاہم اس بار خاص بات یہ ہے کہ انگلش ٹیم اپنا شیف ساتھ لا رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی غیر ملکی ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی باورچی اس کے اسکواڈ میں شامل ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسکواڈ کے ہمراہ باورچی بھیجنے کا فیصلہ انگلش ٹیم کے گزشتہ دورہ پاکستان اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران کھلاڑیوں کے پیٹ خراب ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ شیف عمر میزبان ٹیم کو راولپنڈی میں جوائن کریں گے۔

یاد رہے کہ انگلش کپتان معین علی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دورے کے دوران کراچی کے کھانوں کی تعریف کی تھی جب کہ لاہور کے کھانوں کو مایوس کُن قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی جب کہ قومی ٹیم کا کیمپ 24 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیہلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ملتان جائیں گی جہاں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، کون اِن کون آؤٹ ہوا؟

سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کا میزبان کراچی ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں 17 سے 21 دسمبر تک مد مقابل ہوں گی۔

 

Comments

- Advertisement -