تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ

لندن: انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے پہلے انگلش کرکٹ ٹیم ایک ماہ تنہائی میں رہے گی، اس دوران کھلاڑی کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ سمر سیزن ٹیسٹ کرکٹ بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، شائقین پھر سے براہ راست کرکٹ دیکھنے کے لیے بے تاب اور کھلاڑی پرجوش ہیں۔

جو روٹ نے کہا کہ کھلاڑی ہوٹل کے ایک حصے میں آئسولیشن میں رہیں گے اور حفاظتی تدابیر پر پوری طرح سے عمل کریں گے۔

انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ آئسولیشن کے دوران کھلاڑی کسی سے بھی ملاقات نہیں کریں گے، واضح رہے کہ انگلینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ 8 جولائی سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس نے لارڈز کی صدیوں پرانی تاریخ تبدیل کردی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے دورے پر جانے سے آپ کو اس کی عادت پڑ جاتی ہے، آئسولیشن میں رہنا بہت مشکل ہوگا لیکن جب تک ماحول، میرا کنبہ اور باقی ہر شخص محفوظ ہے، میں آئسولیشن میں رہنے کو تیار ہوں۔

یاد رہے کہ جولائی سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنا ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے سبب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -