The news is by your side.

Advertisement

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا، ٹیم 9 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 9 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، ٹیم راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی،13اکتوبر کو پہلا اور14اکتوبر کودوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ ویمنز ٹیم بھی مینز ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئے گی، ویمنز ٹیم کے ٹی ٹوینٹی میچز بھی 13اور14اکتوبر کو ہوں گے۔

انگلینڈ ویمنز ٹیم پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے گی، ویمنز ٹیموں میں17، 19 اور21اکتوبر کو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، ویمنز ون ڈے میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں