The news is by your side.

Advertisement

معین علی پر تنقید، انگلش کھلاڑی سوشل میڈیا کے بائیکاٹ پر تیار

معین علی اور جوفر آرچر کی مسلسل تضحیک کیے جانے پر انگلینڈ کی ٹیم سوشل میڈیا کے ‏بائیکاٹ کے لیے تیار ہوگئی۔

فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرنے پر راضی ‏ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی آن لائن بدسلوکی کے خلاف کھڑے ہونا چاہتے ہیں تو انگلینڈ کی ‏کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرنے کے لئے تیار ہوگی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بارے میں بہت ساری مثبت باتیں ہیں لیکن اگر ہمیں ‏بدسلوکی کے خلاف اقدام کے لئے کچھ مدت تک ان مثبت پہلوؤں کو کھونا پڑتا ہے تو میں اس کے ‏لیے رضامند ہوں۔

معین علی پر تنقید، انگلش کرکٹر بنگلہ دیشی خاتون پر برس پڑے

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعتاً ایک واضح پیغام ہے میرے خیال میں اس امر پر بات چیت ہونی چاہیے۔

فٹ بال میں سکاٹش چیمپئنز رینجرز اور انگلش سیکنڈ ٹائر کی ٹیم سوانسی سٹی نے گذشتہ ہفتے ‏کہا تھا کہ دونوں ٹیموں کے متعدد کھلاڑیوں پر نسلی زیادتی کی جانے کے بعد وہ ایک ہفتہ کے ‏لئے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں