خواہش ہے عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کروں، مونٹی پنیسر Monty Panesar
The news is by your side.

Advertisement

خواہش ہے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کروں، مونٹی پنیسر

لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے اسپنر مونٹی پنیسر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ وہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کروں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی پر جہاں پاکستانی پرجوش ہیں وہیں بین الاقوامی کرکٹرز بھی بہت خوش ہیں کہ کسی بھی ملک کا پہلا کرکٹر وزیر اعٓظم منتخب ہوا ہے۔

معروف برانوی کرکٹر مونٹی پنیسر کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہوں کہ عمران کان جو کہ سابق کرکٹرز ہیں وہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، خواہش ہے کہ عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کروں۔

مونٹی پنیسر نے کہا کہ خواہش ہے کہ عمران خان کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے اور عوام کے مسائل حل کریں، انہوں نے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد کرکٹرز کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دی گئی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے تین بھارتی کرکٹرز سنیل گواسکر، کپیل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

سنیل گواسر اور کپیل دیو نے ذاتی مصروفیات کے باعث حلف برداری میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے جبکہ نوجوت سنگھ سدھو 18 اگست کو پاکستان پہنچ رہے ہیں اور عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر سر ویوین رچرڈ نے بھی نامزد وزیر اعظم عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جیسے کرکٹ کے میدان میں آپ کے اندر جذبہ دیکھا یہی خاصیت آپ کی سیاسی میدان میں بھی نظر آئی.

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں ملک اور شہریوں کی مشکلات کو دور کرے گی اور خدا آپ کی مدد بھی کرے گا! انشاء اللہ‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں