The news is by your side.

Advertisement

سری لنکا دوسرا میچ بھی بچانے میں ناکام، سیریز انگلینڈ کے نام

اوول: انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا نے ڈی سلوا کے 91 اور شانکا کے 47 رنز کی بدولت انگلینڈ کو 242 کا ہدف دیا، انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ جبکہ ڈیوڈ ولی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے 242 رنز کا ہدف43 ویں اوور میں باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، جونی بیئر اسٹو اور جیسن روئے نے انگلینڈ کو بہترین آغاز فرا ہم کیا،جین روئے 60 جبکہ جونی بیئر اسٹو 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،کپتان ایون مورگن 75 اور جوئے روٹ 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ چار جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں