تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

مانچسٹر: انگلش ٹیم کے ہارڈ‌ ہٹر ڈیوڈ ملان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچ میں دھواں دھار اننگز کھیل کر بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ملان 42 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سب سے بہترین بیٹنگ ایوریج رکھنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے پاس تھا وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ڈیوڈ ملان نے ناصرف کوہلی کو پیچھے چھوڑا بلکہ بیٹنگ اوسط میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی تیسرے نمبر پہنچا دیا۔

فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب بھارتی بلے باز منیش پانڈے اور کے ایل راہول ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی، ڈیوڈ ملان نے 42 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم انگلش سرزمین پر موجود تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں