بولاوائیو: انگلینڈ انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا، انگلش ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 27 رنز سے ہرا دیا۔
آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے میدان مار لیا، فاتح سائیڈ کی جانب سے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 277 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 250 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔
سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ نے 277 رنز اسکور کیے، کپتان تھامس ریو نے 110 رنز میچ وننگ اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو، سیباستین مورگن، رالفائے ایلبرٹ اور مینی لمسڈین نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں نوجوان کینگرو ٹیم 48 ویں اوور میں ہمت ہار بیٹھی، 250 رنز آسٹریلیا کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلین کپتان اولیور پیک نے 100 رنز کی اننگز تراشی، نتیس سیموئل نے 47 اور آریان شرما نے 34 رنز اسکور کیے مگر اپنی ٹیم کو ہدف تک نہ پہنچا سکے۔
بھارت اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جس کی فاتح سائیڈ فائنل میں انگلینڈ کے مدمقابل آئے گی۔
”یکم فروری کو پاک بھارت انڈر19 میچ کا بائیکاٹ کریں“، بڑی تجویز آگئی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


