جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 55 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 55 رنز سے شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 363 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 189 رنز کی برتری حاصل کی، پاکستان کی پوری ٹیم صرف 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی.

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا سے وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں، اظہر علی صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اسد شفیق 5 اور حارث سہیل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئی کھلاڑی نصف سنچری اسکور نہ کرسکا، عثمان صلاح الدین نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان سرفراز احمد پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عباس تھے جو صرف ایک رن بنا کر اسٹیورٹ براڈ کا شکار بنے، قومی ٹیم دوسری اننگز نے 134 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے جوس بٹلر کو میچ کا اور محمد عباس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈ ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے حساب برابر کرتے ہوئے قومی ٹیم کو اننگز اور 55 رنز شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

قومی ٹیم کو اب اسکاٹ لینڈ سے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے، پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی 13 جون کو کھیلا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں