تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ایلکس ہیلز کا لاٹھی چارج، پاکستان کو شکست

کراچی: تین سال بعد انگلش ٹیم میں شامل ہونے والے جارح مزاج بیٹر ایلکس ہیلز نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں اپنی سلیکشن درست ثابت کردی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جارح مزاج بیٹر ایلکس ہیلز نے تین سال بعد ٹی ٹوئنٹی میں کم بیک کیا اور 40 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ہیری بروک نے 25 گیندوں پر 42 رنز کی فتح گر اننگ کھیلی، انگلش کپتان معین علی 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ میلان20، بین ڈکٹ 21 بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے دو جبکہ حارث رؤف اور شاہنواز ڈاہانی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر158 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے شاندار نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی، بابراعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 31 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کے خلاف بھی پاکستان کا مڈل آرڈر فیل ہوا، حیدر علی 11، ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے شان مسعود 7، محمد نواز 4 رنز بناکر چلتے بنے۔

میچ کے آخری لمحات میں افتحار میں شاندار بلے بازی کی اور 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے تین، عادل رشید نے دو جبکہ سیم کرن اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغاز پر انگلش کپتان معین علی نے پاکستان کو عظیم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سترہ سال بعد یہاں آنا خوش قسمتی ہے۔

کپتان انگلش ٹیم کا کہنا تھا کہ ایلکس ہیلز کی انگلش ٹیم میں تین سال بعد واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو میں کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریزہمارےلیےبہت اہم ہے، اس سیریزسے ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد ملےگی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان شاداب خان کو آرام دیا  جبکہ مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا ، شاہنواز ڈاہانی کی بھی پہلے میچ میں واپسی ہوئی۔

پاکستان فائنل الیون

بابراعظم (کپتان)، محمدرضوان ،حیدرعلی، شان مسعود، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمد نواز،عثمان قادر، حارث رؤف،نسیم شاہ اور شاہنوازڈاہانی۔

انگلینڈ اسکواڈ

کپتان معین علی، الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، لیوک ووڈ اور رچرڈ گلیسن۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے انگلش ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کرمیدان میں اتری، دونوں ٹیموں کے میدان میں آنے پر ملکہ برطانیہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

Comments

- Advertisement -