The news is by your side.

Advertisement

‘انگلینڈ کو اب پاکستان آنا ہوگا’

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہےکہ انگلینڈ اور دوسری بڑی ٹیموں کو پاکستان آنا ہو گا۔

انگلش میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ کو پاکستان آنا ہوگا اور کرکٹ کھیلنی ہوگی اب کوئی وجہ نہیں انگلینڈ پاکستان آ کر نہ کھیلے، پاکستان محفوظ ملک ہے آکر دیکھ لیں۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ میری اہلیہ غیرملکی ہیں وہ خود گاڑی چلا کرسب جگہ جاتی ہیں، پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ملک ہے یہاں غیرملکی ٹیموں کو آنا ہوگا اور کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے آخری بار2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، کرکٹ کی دنیا کومضبوط پاکستان کی ضرورت ہے۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مانچسٹر میں ہونا ہے جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے لیکن اس بار وہ ٹیسٹ دیکھنے نہیں جا سکیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں