تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

انگلش ٹیم نے کرونا کو شکست دے دی، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

مانچسٹر:انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کیا بین اسٹوکس ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلش ٹیم کے قائد ہونگے؟ فیصلہ ہوگیا۔

کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے انگلش شائقین آج کل شدید اضطراب سے دوچار ہیں، پہلے پہل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سات ارکان پاکستان سے ایک روزہ ون میچز کی سیریز سے قبل کرونا کا شکار ہوکر قرنطنیہ میں چلے گئے، بعد ازاں پچپن سال بعد یورو کپ کا فائنل کھیلنے والی انگلش ٹیم ٹرافی گھر نہ لاسکی ، فائنل میں اسے اٹلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم انگلش شائقین کو گذشتہ شب بڑی خوشی ملی جب دوسرے درجے کی انگلش ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا، آج ایک اور خوشخبری انگلش شائقین کے لئے اطمینان کا باعث بنی کہ کرونا کے باعث آئسولیشن میں جانے والی انگلش ٹیم کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کرونا کےباعث آئسولیشن میں جانیوالے تمام کرکٹرز کے منفی رپورٹ آنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، 7 ارکان کرونا کا شکار

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت ایئن مورگن کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی برسٹو، جیک بال، ٹام بیٹن، جوز بٹلر، ٹام کیورن،لوئس گریگوری، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید، جیسن رائے اور ڈیوڈ ویلے شامل ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کا آغاز جمعہ سے ہو گا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں