site
stats
کھیل

ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کوتین رنز سے شکست دے دی

دبئی:انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو محض 3 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ یعنی 28 رنز احمد شہزاد نے اسکور کئے جبکہ دوسرے نمبر پرشعیب ملک نے 26 رنز اسکور کئے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ نے تین اور عادل راشد اور کرس ووکس دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا تھا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے ہیں۔

شاہد آفریدی اور انور علی نے تین وکٹیں لی جبکہ سہیل تنویر، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں محمد رضوان اور عمران خان کی جگہ ٹیم میں احمد شہزاد اور شعیب ملک کو کھلایا جارہا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔ مورگین، کرس جارڈن، معین علی اور ریس ٹوپلے کی جگہ ٹیم میں روس بٹلر، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے اور جوائے روٹ کو شامل کیا گیا ہے۔


انگلینڈ نے پاکستان کو تین رنز سے شکست دے دی


بیسواں اوور: پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 7 رنز بنا سکی اور یوں انگلینڈ 3 رنز سے فتح یاب رہا، کرس ووکس کی بال پر سرفراز احمد 20 رنز بنا کر آوٗٹ ہوئے۔

انیسواں اوور: 14 رنز – مجموعی اسکور 162

شاہد آفریدی کی جگہ انور علی میدان میں آئے ہیں

اٹھارواں اوور: 22 رنز – مجموعی اسکور 148 ، کرس ووکس کی بال پر شاہد آفریدی 24 رنز بنار کر لیام کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے، پاکستان کا مجموعی نقصان 7 وکٹوں کا ہے۔

سترہواں اوور: 8 رنز – مجموعی اسکور 126، لیام کی بال پر شعیب ملک سیم بلنگس کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے، پاکستان مجموعی طور پر 6 وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

سولہواں اوور: 9 رنز – مجموعی اسکور 118

عمر اکمل کی جگہ سرفراز میدان میں آئے ہیں

پندرہواں اوور: 9 رنز – مجموعی اسکور 109 ، لیام کی بال پر عمر اکمل 3 رنز بناکر آوٗٹ ہوگئے، پاکستان مجموعی طور پر 5 وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

چودہواں اوور: 11 رنز – مجموعی اسکور 106 رنز ہوگیا

تیرہواں اوور: 2 رنز – مجموعی اسکور 94، صہیب مقصود عادل راشد کی بال پر دو رنز بنا کر آوٗٹ ہوگئے، پاکستان کی چار وکٹیں گرگئیں۔

محمد حفیظ کی جگہ صہیب مقصود میدان میں آئے ہیں

باروہواں اوور: 7 رنز – مجموعی اسکور 93 ،محمد حفیظ ڈیوڈ ویلے کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے، پاکستان کا مجموعی نقصان 3 وکٹوں کا ہوگیا۔

گیارواں اوور: 12 رنز – مجموعی اسکور 86

دسواں اوورـ 12 رنز – مجموعی اسکور 74

رفعت اللہ کی جگہ شعیب ملک میدان میں آئے ہیں

نواں اوور: 2 رنز – مجموعی اسکور 62 رنز۔ عادل راشد کی بال پررفعت اللہ محمد جوس بٹلر کے ہاتھوں23 رنز بنا کراسٹمپ ہوئے۔ پاکستان دو وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

آٹھواں اوور: 4 رنز -مجموعی اسکور 60

ساتواں اوور: 2 رنز – مجموعی اوور 56

چھٹا اوور: 3 رنز – مجموعی اسکور 54

احمد شہزاد کی جگہ محمد حفیظ میدان میں آئے ہیں

پانچواں اوور: 6 رنز – مجموعی اسکور 51، اسٹیفن پیری کی بال پر احمد شہزاد جوس بٹلر کے ہاتھوں 28 رنز بنا کر کیچ آوٗٹ ہوئے

چوتھا اوور: 15 رنز – مجموعی اسکور 45

تیسرا اوور: 16 رنز – مجموعی اسکور 30

دوسرا اوور: 8 رنز – مجموعی اسکور 14

پہلا اوور: 6 رنز

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور رفعت اللہ نے اننگ کا آغاز کیا


انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دے دیا


 

بیسواں اوور: 12 رنز – انگلینڈ نے مجموعی طور پرآٹھ وکٹوں کے نقصان پر172 رنز بنائے

انیسواں اوور: 7 رنز – مجموعی اسکور 158، انور علی کا بالز پر ڈیوڈ ویلے صہیب مقصود کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوئے۔

انور علی ہی کی بال پر سرفراز احمد نے لیام پلنکٹ کیچ آوٗٹ ہوئے، انگلینڈ مجموعی طور پر 8 وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

اٹھارواں اوور: 12رنز – مجموعی اسکور151، سہیل تنویر کی بال پر جوس بٹلر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے، انگلینڈ 6 وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

سترہواں اوور: 9 رنز – مجموعی اسکور 139، وہاب ریاض کی بال پر سیم بلنگس عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوئے، انگلینڈ مجموعی طور پر پانچ وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

سولہواں اوور: 14 رنز مجموعی اسکور 130

پندرواں اوور: 5 رنز – مجموعی اسکور 114

چودہواں اوور: 3 رنز – مجموعی اسکور 109 شاہد آفریدی کی بال پر جیمس ونس انورعلی کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوئے ، انگلینڈ کا مجموعی نقصان 4 وکٹوں پر پہنچ گیا۔

تیرہواں اوور: 17 رنز – مجموعی اسکور 106 رنز

بارہواں اوور: 10 رنز – مجموعی اسکور 89 رنز

گیارواں اوور: 10 رنز – مجموعی اسکور 78 رنز۔ شعیب ملک کی بال پر جوائے روٹ شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوئے ، انگلینڈ مجموعی طور پر 3 وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

دسواں اوور: 5 رنز – مجموعی اسکور 68 رنز

نواں اوور: 4 رنز – مجموعی اسکور 63

آٹھواں اوور: 10 رنز – مجموعی اسکور 58 رنز

ساتواں اوور: 3 رنز – مجموعی اسکور 48۔ شاہد آفریدی کی بال پر جیسن رائے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوئے، انگلینڈ دووکٹوں کے نقصان پر ہے۔

چھٹا اوور: 9 رنز – مجموعی اسکور 45

پانچواں اوور:4 رنز – مجموعی اسکور 36۔ شاہد آفریدی کی پہلی بال پرالیکس ہیلزمیدان سے باہر جانے پر مجبور ہوگئے۔

چوتھا اوور: 10رنز – مجموعی اسکور 32

تیسرا اوور: 11 رنز – مجموعی اسکور 22

دوسرا اوور: 7 رنز – مجموعی اسکور11

پہلا اوور: 4 رنز

انور علی نے پاکستان کی جانب سے باوٗلنگ اٹیک کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور الیکس ہیلز اوپننگ کے لئے میدان میں آئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top