The news is by your side.

Advertisement

انگلینڈ کا 100 گیندوں کی کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

لندن: انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو مزید مختصر کرنے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے 100 گیندوں کی کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میچ میں ایک اننگز 100 گیندوں پر مشتمل ہوگی، اس کرکٹ میں روایتی چھ گیندوں پر 15 اوورز ہوں گے جبکہ آخری اوور دس گیندوں پر مشتمل ہوگا جس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے 20 گیندیں کم ہوں گی۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ آٹھ شہروں کی ٹیموں کے مابین ٹورنامنٹ کرانا چاہتا ہے، ان کا خیال ہے کہ 100 گیندوں کا یہ نیا فارمیٹ تماشائیوں کی توجہ حاصل کرلے گا۔

یہ تجویز ای سی بی کی جانب سے میلبرن کرکٹ کلب اور فرسٹ کلاس کاؤنٹیز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو پیش کی گئی ہے، ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ یہ ایک نیا اور پرجوش خیال ہے جو نوجوانوں اور کھیل کے مداحوں کی توجہ حاصل کرے گا۔

سو گیندوں کی کرکٹ کے نئے فارمیٹ کو براڈ کاسٹر نے خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے نمائندگان سے بھی اس بارے میں مشاورت کی گئی ہے۔

اگر 100 گیندوں پر مشتمل کرکٹ کا آغاز ہوجاتا ہے تو یہ انگلینڈ میں 2003 میں ٹی ٹوئنٹی کپ کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس کھیل میں سب سے بڑا قدم ہوگا۔

واضح رہے کہ کرکٹ میں چھ گیندوں پر مشتمل اوور کا معیار 1979-80 سے رائج ہے جبکہ اس سے پہلے مختلف ادوار میں چار، پانچ، چھ اور آٹھ گیندوں پر مشتمل اوورز کرائے جاتے رہے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں