بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

پاکستان سپرلیگ میں شامل انگلینڈکے تینوں کھلاڑی لیگ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپرلیگ میں شامل انگلینڈکے تینوں کھلاڑیوں لیگ سے باہر ہوگئے، تینوں پلیئرزکو دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔

پاکستان سپرلیگ کوجھٹکا لگ گیا، لیگ میں شامل تین انگلش کرکٹرز نیشنل ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل سے باہرہوگئے، انگلینڈکےجیمز ونس، آل راؤنڈر کرس جورڈن اور سیم بیلنگز کودورہ جنوبی افریقہ کے لئے ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں شامل کرلیاگیا۔ جس وجہ یہ تینوں کھلاڑی پی ایس ایل کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

جیمزونس کراچی کنگز کا حصہ تھے، کرس جورڈن پشاور زلمی اورسیم بلیگز کو اسلام آباد یونائیٹیڈ کی نمائندگی کرناتھی۔

انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان مختصراوورز کی سیریزتین سے اکیس فروری تک ہوناہے، پاکستان کی پہلی سپرلیگ چارسے تئیس فروری تک شیڈول ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں