منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے لیے دروازے کھول دئیے، مہمان ٹیم کا خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: انگلینڈ نے اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف سیریز کے لیے پرجوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم کرونا کا خوف توڑ پر مانچسٹر پہنچ گئی، میزبان ٹیم نے مہمان کھلاڑیوں کے کرکٹ کے دروازے کھول دئیے اور مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہا ، انگلش بورڈ نے خیرمقدمی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہمان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں اور ان کو اپنی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں تین ہفتے بائیو سکیور اسٹیڈیم میں قیام اور پریکٹس کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلی جائے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کرونا وبا کے دوران یہ پہلی بین الاقوامی کرکٹ سیریز ہوگی، ویسٹ انڈین ٹیم اسکواڈ کی روانگی سے قبل کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، کھلاڑیوں اور تمام اسکواڈ ممبرز کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 میچز اولڈ ٹریفورڈ اور ایک ہمپشائر میں کھیلے گی۔

انگلینڈ میں کرکٹ کی واپسی کے بعد پاکستانی ٹیم کے دورے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں، جلد پاکستان اور انگلیںڈ سیریز کا اعلان بھی متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کو بھی اگست ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور وہاں ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنی ہے، اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کا دورہ انگلینڈ انتہائی اہم ہے اور اس سے کرونا کی موجودگی میں سیریز کے انعقاد کی تیاریوں کا اندازہ ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں