سری لنکا کو 26 رنز سے شکست کر انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
انگلش ٹیم کے 164 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ھسارانگا کے سوا کو بلے باز خاطر خواہ مزاحمت نہیں کر سکا وہ 34 رنز بنا کرنمایاں رہے۔
سری لنکن کپتان راجاپسکے نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، کرس جورڈن اور معین علی نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلش ٹیم فائنل فور میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پوائنٹس ٹیم پر 4 میچوں میں کامیابی کے بعد انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک میچ کھیلا گیا، سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ابتدا میں انگلش ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا جس سے بلے باز دباؤ میں آگئے تاہم بٹلر ایک اینڈ پر جمے اور بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔
35 پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان این مورگن کے ساتھ مل کر 112 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو نہ صرف بحران سے نکالا بلکہ بڑے اسکور کی بنیاد بھی رکھی۔
اس دوران بٹلر نے نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ تیزی سے رنز میں اضافہ کرتے رہے اور مجموعے کو 150 سے پار لگایا، آخری اوور میں بٹلر کو سنچری مکمل کرنے کے لیے 9 رنز درکار تھے تاہم وہ آخری گیند پر چھکا لگا کر سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ کپتان اوئن مورگن40 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیسن روئے9 اور ڈیوڈ ملان 6 رنز بناسکے۔ سری لنکا کی جانب سے سارنگاڈی سلوانے 3 اور چمیرا نے1وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، گروپ ون میں انگلینڈ کی ٹیم ناقابل شکست ہے جب کہ سری لنکا کا چوتھا نمبرہے۔
انگلش ٹیم نے تین میچ کھیلےتینوں جیتے البتہ سری لنکا دو ہارا اور صرف ایک میں کامیاب رہا۔ آج کی جیت انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔