جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کوہلی کو ’ٹھکانے‘ لگانے کیلیے خفیہ ہتھیار ٹیم میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے خلاف نیا جال بن دیا گیا۔ اینڈرسن کے بعد معین علی کی صورت ‏میں نیا ہتھیار انگلش اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

کوہلی کو قابو کرنے کے لیے انگلینڈ ٹیم کی حکمت سامنے آگئی۔ بھارتی کپتان کے لیےخطرہ ‏سمجھے جانے والے اینڈرسن اور معین علی دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

انگلش فاسٹ بولر اینڈرسن اور کوہلی کے مابین ہمیشہ سے دلچسپ ٹاکرا ہوا ہے پہلے ٹیسٹ میں ‏بھی اینڈرسن نے کوہلی کو صفر پر چلتا کیا۔

دورہ بھارت کے دوران کوہلی کو صفر پر بولڈ کرنے والے معین علی بھی ایک بار پھر کوہلی کے ‏سامنے ہوں گے۔ معین علی کی آف اسپن ڈیلیوری نے کوہلی کے ہوش اڑا دیے تھے جو ایک یادگار ‏ہے۔

جمعرات سے شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے خصوصی طور پر ‏معین علی کو شامل کر کے کوہلی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=dNknxRryyYQ

لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر جب دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی تو اینڈرسن اور معین علی کا کوہلی ‏سے مقابلہ مرکزِ نگاہ ہو گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں