The news is by your side.

Advertisement

انگلینڈ کا دورہ جنوبی افریقہ خطرے میں پڑ گیا

جوہانسبرگ: انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی سیریز پر بھی کورونا کا وار جاری ہے، دوسرا ون ڈے میچ بھی ملتوی ہونے پر دورہ خطرے میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے ان کی سرزمین پر موجود ہے جہاں دو ممبرز میں کورونا کی غیرمصدقہ مثبت رپورٹس کے بعد میچ نہ ہوسکا۔

دونوں بورڈ نے باہمی رضامندی کے بعد میچ ملتوی کیا، سیریز کا پہلا ون ڈے بھی جنوبی افریقی کھلاڑی کی کورونا مثبت رپورٹ آنے پر منسوخ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اسکواڈ کے 2 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے میچ ملتوی

خصوصی ماحول میں موجود ہوٹل اسٹاف کے دو ممبران کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کھلاڑی اور اسٹاف فوری طور پر آئسولیشن میں چلے گئے، سیریز کے بقیہ میچز کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں 3-0 سے کلیب سوئپ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کے امکانات کم ہی نظر آرہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں