انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز؛ ٹرافی کا نام تبدیل کیوں؟

مانچسٹر: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین بند دروزاوں کے پیچھے کھیلے جانے والے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کا نام تبدیل کر دیا گیا۔
انگلینڈاورویسٹ انڈیزکے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کا نام وزڈن سے بدل کر دونوں ملکوں کے گریٹ پلیئرز ویوین رچرڈز اور ای این بوتھم کے نام سے منسوب کردیا گیا۔
رچرڈز اور بوتھم کو ان کی خدمات پر سرکا خطاب مل چکا ہے۔ بوتھم اور رچرڈز نےٹرافی اپنے نام منسوب کرنے کو بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹرافی کا نام تبدیل کرنے کا مقصد لیجنڈز کو ان کی خدمات اور کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں شروع ہوگیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی دعوت پر انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ انگلش ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گرگئیں۔ ڈام سبلی پہلے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان جو روٹ صرف سترہ رنزبناسکے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔