تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فل سالٹ کی دھواں دار اننگز، انگلینڈ سیریز برابر کرنے میں کامیاب

لاہور: انگلینڈ نے جارح مزاج بیٹر فل سالٹ کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز کو برابر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر 5.3 اوور قبل پورا کرلیا۔

انگلش بیٹر فل سالٹ نے پاکستان بولنگ اٹیک کو درہم برہم کیا، انہوں نے 41 گیندوں پر 88 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو باآسانی فتح سے ہمکنار کرایا اور سات میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر کردی

ایلکس ہیلزنے بھی 12 گیندوں پر 27رنز کی اننگز کھیلی، میچ کی خاص بات انگلینڈ کا پاور پلے میں ریکارڈ 82 رنز بنانا تھا، سیریزکا فیصلہ کن میچ اتوارکو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے کپتان بابراعظم کی عمدہ اور دلکش اننگز کی بدولت مہمان ٹیم کو جیت کے لئے ایک سو ستر رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے، اسی کے ساتھ بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنے تین ہزار رنز بھی مکمل کئے اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا بابراعظم کے علاوہ افتخار احمد31، حیدر علی 18 اور محمد نواز 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلے اور سیم کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ریسی ٹوپلی اور رچرڈ گلیسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ گذشتہ میچ تھوڑا مشکل رہا، ہم نے ہدف کا بہترین تعاقب کیا مگر اختتام نہ کرسکے، یہ ہمیشہ مشکل نہیں ہوتا، کھلاڑی نے خود کو حالات کے مطابق ڈھالنا ہوتا ہے، امید ہے کہ آج کے میچ میں کچھ ایسا ہی کرینگے۔

معین علی نے بتایا کہ آج کے میچ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، مارک ووڈ اور کرس ووکس کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ رچرڈ گلیسن اور ریسی ٹوپلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ گذشتہ میچ میں فتح کے بعد ٹیم کا مورال بہت بلند ہے، اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ٹیم میں تبدیلی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لئے دو تبدیلیاں کیں گئیں ہیں۔

شائقین تمام میچز اے آر وائی زیپ پربراہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا ہے جو اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرینگے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ شاہنواز ڈاہانی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل ہے، آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، فتح کی صورت میں پاکستان سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلے گا جبکہ انگلیںڈ ٹیم آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی تو سیریز 3-3 سے برابر ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -