تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انگلینڈ کی شکست، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ "دل چسپ” مرحلے میں داخل

دبئی: بھارت کے ہاتھوں چنئی ٹیسٹ میں شکست کے باعث انگلینڈ کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں تنزلی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نئی فہرست جاری کی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری پوائنٹس ٹیبل میں انگلینڈ کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے باعث بڑا نقصان ہوا ہے اور وہ نمبر چار پر چلا گیا ہے جبکہ بھارت دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگیا ہے، تاہم بھارت کے لئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا اتنا آسان نہیں ہے، انڈیا کو یہ فائنل میں پہنچنے کے لئے مہمان انگلینڈ کو 1-3 شکست دینا ہوگی۔

دوسری جانب انگلینڈ کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے لئے انڈیا کو 1-3 سے شکست دینا ہوگی، اس تناظر میں آنے والے دونوں ٹیسٹ میچز دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جانا ہے۔ 2019 سے اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز کے نتائج اور ان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی کارکردگی کی بنیاد پر اس کی فائنلسٹ ٹیموں کا تعین ہونا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو، صفر کی حالیہ فتح کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنائی ہے تاہم گرین شرٹس فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کی پوزیشن حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -