تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انگلش ٹیم کے اہم کھلاڑی پر بھاری جرمانہ عائد

بریڈفورڈ: برطانوی کرکٹر عادل رشیدکو ٹیکس میں خرد بُرد کے الزام پر 38 ہزار پاونڈز کا جرمانہ کر دیا گیا۔

لیگ اسپنر عادل رشید پر ٹیکس آفس نے ایک لاکھ پاونڈ سے زائد ٹیکس ادا نہ کرنے کا انکشاف کیا، کرکٹر نے 2013-2017 کے دوران ٹیکس پورا ادا نہیں کیا جس پر ٹیکس آفس نے اُنہیں ایک لاکھ پاؤنڈز اور 38 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

جرمانہ اور ٹیکس ادا نہ کرنے کے باعث اُن کا نام ٹیکس چوروں کی فہرست میں شامل کر دیاگیا ہے۔

ٹیکس آفس کے ترجمان کے مطابق اس لسٹ میں موجود افراد سزا یافتہ نہیں ہوتےٹیکس ادائیگی سے انکاری پر اُن کو شرمندگی دلانے کے لیے اُن کا نام شائع کیا جاتا ہے تا کہ وہ ٹیکس ادا کریں۔

زیادہ تر افراد چوری ثابت ہونے پر فوری ادائیگی کر دیتے ہیں تاہم کچھ افراد سے ٹیکس نکلوانے کے لیے ایسے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اے آ ر وائی نیوز کے رابطہ کرنے پر عادل رشید نے بتایا کہ معاملات طے ہو چکے ہیں میرے اکاؤنٹنٹ کی غلطی تھی جس کے باعث ایسا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ٹیکس چوری کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں ایک ذمہ دار سپورٹس مین ہوں ایسا کرنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں