تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

اردو زبان میں گفتگو کرنے والا جاہل نہیں، اداکار عمران اشرف

ہمارے معاشرے میں موجود کچھ لوگ اردو کے بجائے انگریزی زبان میں گفتگو کر کے دوسروں پر برتری یا اپنی اہمیت جتانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس حوالے سے کئی بار کرکٹرز کو بھی اردو میں گفتگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے جبکہ  اسی طرح دیگر شخصیات کو بھی انگریزی میں گفتگو نہ کرنے پر زد پر لیا گیا ہے۔

پاکستانی اداکار نے اس حوالے سے ایک زبردست پیغام دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکار عمران اشرف ایئرہوسٹس بن گئے، لڑکی کی آواز سُن کر سب دنگ

انسٹاگرام پر ایک ویب سائٹ کے اکاؤنٹ سے عمران اشرف کا پرانا پیغام شیئر کیا گیا، جو تھا تو انگریزی زبان میں مگر اس کا ترجمہ کچھ یوں تھا کہ ’میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ انگریزی کوئی علم نہیں , محض ایک زبان ہے‘۔

اس پوسٹ پر عمران اشرف نے رومن انگریزی میں لکھا کہ ’میرا مقصد یہ ہے کہ جو انگلش نہیں بولتا  اُسے جاہل سمجھنے کی ریت کو ختم کیا جائے اور اردو کو بھی عام طور پر خاص سمجھ کر استعمال کیا جائے‘۔

اداکار نے کہا کہ ’انگریزی زبان کو ایک  علامتی حیثیت بنا دیا گیا ہے‘۔

عمران اشرف کے اس پیغام  کو اب تک ہزاروں صارفین پسند کرچکے ہیں۔ تقریباً سب نے ہی اس بات کی تائید کی کہ ’اداکار بالکل درست کہہ رہے ہیں، والدین کو اس بات کا احساس ہونا ضروری ہے‘۔

Comments