تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

کھلاڑیوں کی طبیعت کیسے خراب ہوئی؟ انگلش کھلاڑی جو روٹ نے بتادیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز ٹیسٹ کھلاڑی جو روٹ نے کھلاڑیوں کے پیٹ کے انفیکشن ہونے کی وجہ بتائی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجوروٹ کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں پر وائرس کا حملہ ہوا ہے، فوڈ پوائزن کی وجہ سے کچھ کھلاڑی بیمار ہوئے ہیں، مجھے بھی وائرل ہے امید ہے 24گھنٹے میں ٹھیک ہو جائیگا باقی کھلاڑیوں کی طبیعت بھی کل تک بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری طبیعت کی خرابی میں شیف کا کوئی کردار نہیں ہے، ایسی صورتحال کا کبھی کبھی سامنا کرنا پڑتا ہے، شیف ساتھ لائے تھے اور باقی ٹیمز بھی ساتھ رکھتی ہیں۔

جو روٹ کا کہن تھا کہ آج کے سیشن میں ہم چند کھلاڑی شریک ہوئے ہیں، بیماری نہ ہوتے تو بھی کم کھلاڑی ہی پریکٹس کے لئے آتے کیوںکہ آج کا پریکٹس سیشن آپشنل تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے اسکواڈ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، اسکواڈ میں پندرہ سولہ کھلاڑی موجود ہیں، کل تمام کھلاڑی گروانڈ میں موجود ہوں گے اگر کوئی کھلاڑی عدم دستیاب ہو تو متبادل کھلاڑی میدان میں آئے گا۔

انگلش کھلاڑی جوئے روٹ نے کہا کہ پاکستانی اسکواڈ اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور یہاں کی پچ بھی بہت اچھی ہے اچھے کھیل کی امید ہے۔

جوروٹ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی سیریز ہے، ہم بہت پرجوش اور خوش ہیں کیونکہ پاکستان کے شائقین بہت اچھے ہیں، ہم کوشش کرینگے کہ شائقین کو مایوس نا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت سے فائدہ اٹھانا پڑتا ہے پریشر ہوتا ہے مگر کھیل اچھا ہونا چاہیے، کبھی مخالف کو سمجھنا آسان ہوتا ہے کبھی مشکل ہوتا ہے، کھیل بغیر پریشر کے ہی کھیلا جائے تو پرفارمنس اچھی ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -