تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے انگلش اسکواڈ کا اعلان

لندن: آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر ثاقب محمود پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

اوئن مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹائمل ملز ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

آل راؤنڈر معین علی، مارک ووڈ، لیونگ اسٹون، جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ادھر جنوبی افریقہ نے بھی اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ سے پردہ اٹھا دیا، سابق کپتان فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر اور کرس مورس ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

اسکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، کاگیسو رباڈا، ڈیوڈ ملر اور تبریز شامل ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی فہرست سے باہر ہو گئی۔

آف اسپنر مہیش تھیکشنا کی شاندار بولنگ کی وجہ سے سری لنکا نے تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر تین میچوں کی سیریز جیت لی۔

اس ناکامی کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم 2023 ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹاپ 8 ٹیموں سے نیچے چلی گئی یعنی جنوبی افریقا نے اب تک 9 میں سے صرف تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ سپر لیگ ٹیبل پر نویں نمبر پر موجود ہے جب کہ سری لنکا بھی2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم رہنے کے خطرے میں ہے کیونکہ اس نے نئی سپر لیگ میں اپنے 15 میں سے صرف چار میچ جیتے ہیں۔

پچھلے سال جولائی میں شروع ہونے والی نئی ون ڈے سپر لیگ میں دنیا کی ٹاپ 13 ٹیمیں تین سال کے دوران آٹھ تین ایک روزہ میچوں کی دو طرفہ سیریز کھیلیں گی جس کے بعد ٹاپ 7 ٹیموں کے ساتھ ایونٹ کا میزبان بھارت 2023 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گا۔

Comments

- Advertisement -