تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

دنیا کے طویل العمر شخص نے خوش گوار زندگی کا راز بتادیا

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معمر ترین شخص نے سب سے زیادہ سالگرہ منانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بوب ویگٹن مردوں میں سب سے زیادہ جینے والے شخص ہیں انہوں نے تیس مارچ 2020 تک 112 سال اور ایک دن مکمل ہونے پر اعزاز اپنے نام کیا۔

کرونا وائرس کے بعد کی صورت حال کے پیش نظر بوب ان دنوں گھر میں ہی ہیں اور انہوں نے سماج سے دوری اختیار کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی اعزاز دینے اُن کے گھر نہیں پہنچی۔

عالمی ریکارڈ کا اندارج کرنے والے ادارے نے بوب کو بذریعہ ڈاک یہ سرٹیفکٹ بھیجا اور اُن کے ساتھ ویڈیو لنک پر بات چیت کی۔بوب نے بتایا کہ اُن کی طویل زندگی کا راز خوش رہنا اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔

بوب نے اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑے ہوکر اعزاز ملنے کی خوشی منائی اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکٹ لہراتے رہے۔ اس موقع پر اُن کے پڑوسیوں نے بوب کو نغمے کی صورت میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

بوب 29 مارچ 1908 کو کنگسٹن اپ آن ہل میں پیدا ہوئے، بہن بھائیوں نے میں اُن کا ساتواں نمبر تھا۔  انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پھر 16 برس کی عمر میں والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے کام کرنے لگے۔

بعد ازاں انہوں نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور پھر ایک اسکول میں بطور ٹیچر ذمہ داریاں انجام دینے لگے۔ ساتھی ٹیچر سے انہوں نے 1937 میں شادی کی اور پھر جوڑا انگلینڈ منتقل ہوگیا۔

بوب اور اُن کی اہلیہ دو سال بعد برطانیہ واپس لوٹے کیونکہ جنگ عظیم دوئم میں اُن کا خاندان برباد ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -