پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

ہاٹ ایئر بیلون میں سفر کے شوقین پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اب پاکستانی شہری بھی ہاٹ ایئر بیلون کے سفر اور پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے فضاؤں میں اُڑتے ہوئے حسین مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کے لیے تفریح اور ایڈونچر کا نیا موقع سامنے آ گیا ، پارک ویو سٹی میں ہاٹ ایئر بیلون اور پیراگلائیڈنگ کو مستقل تفریحی سرگرمیوں کے طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

پارک ویو سٹی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام پاک گلائیڈنگ ایڈونچر کلب کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو دارالحکومت کا منفرد اور دلکش فضائی نظارہ فراہم کرنا ہے۔

ہاٹ ایئر بیلون کے ذریعے پرسکون اور وسیع مناظر جبکہ پیراگلائیڈنگ کے ذریعے سنسنی خیز تجربہ حاصل کیا جا سکے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت پارک ویو سٹی کے ڈاؤن ٹاؤن ایریا میں ایڈونچر اور لگژری کے امتزاج کے طور پر پیش کی جا رہی ہے، تاکہ شہری بغیر شہر سے باہر جائے ایک یادگار تجربہ حاصل کر سکیں۔

اگرچہ تاحال رائیڈز کی مکمل قیمتوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تمام فضائی سرگرمیاں موسم اور حدِ نگاہ کی صورتحال سے مشروط ہوں گی، جبکہ شرکا کو حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں