تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دنیا سے سب سے بڑا اژدھا، دیکھنے والے خوفزدہ

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں شکاریوں نے دنیا کا سب سے بڑا سانپ پکڑ لیا جسے دیکھنے والے خوفزدہ ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں شکاریوں نے 18.9 فٹ لمبا برمی نسل کا اژدھا پکڑا لیا، برمی نسل کے اژدھے کا شمار دنیا کے لمبے ترین سانپوں میں ہوتا ہے جس کا وزن 104 پاؤنڈ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً انہیں اس نسل کے چھ سے دس فٹ لمبے سانپوں سے واسطہ رہتا ہے لیکن یہ اژدھا حیرت انگیز طور پر لمبا ہے۔

What a Monster! Potentially 'Largest' Burmese Python Captured by Snake  Hunters in Florida Everglades, Watch Terrifying Pics and Videos - ZEE5 News

شکاریوں کا سانپ کو پکڑنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ توڑ سانپ ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ رات کو ہم نے ایورگلیڈز کی گہری رات کے وسط میں کمر سے گہرے پانی میں سے اس سانپ کو نکالا۔

شکاری کے مطابق انہوں نے اس سے قبل کبھی اتنا بڑا اژدھا نہیں دیکھا تھا، جب اس کو اٹھایا تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے، ہم جو ہر اڑھائی سانپ کو پکڑتے ہیں وہ ممکنہ طور پر خطرناک ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں اپریل میں بھی امریکی ریاست فلوریڈا سے ہی سائنس دانوں نے 17 فٹ لمبے اژدھے کو پکڑا تھا، اژدھا گھر کے باتھ روم میں آرام کرتا ہوا پایا گیا تھا۔

 

Comments

- Advertisement -