تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بس بہت ہوگیا! ترک صدر کا امریکا سے متعلق دو ٹوک اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اب بہت ہو گیا اگر امریکا ہمارے ساتھ اس دنیا میں اور ‏نیٹو میں تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے تو دہشتگردوں کی حمایت چھوڑنا ہوگی۔

ترک میڈیا کے مطابق عراق میں دہشتگرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے 13 ترک شہریوں کی شہادت پر امریکا ‏کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔

امریکا نے پی کے کے سے متعلق کہا تھا کہ اگر شہریوں کے قتل میں یہ تنظیم ملوث ہوئی تو مذمت کریں گے ‏جب کہ ترکی نے امریکا کی جانب سے واقعے پر خاموشی اور پی کے کے کی حمایت پر سخت ناراضی کا اظہار ‏کیا۔

ترک صدر طیب اردوان نے واضح کہا کہ اب بہت ہو چکا، امریکا نے سب جھوٹ بولا، امریکا بہادر ان دہشتگرد ‏تنظیموں کی پشت پناہی کرتا ہے، مسلمانوں کا خون ان دہشتگردوں کی سرپرستی اور ان کی مدد کرنے والوں کے ‏پاتھوں پر ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترک فوج کی استعداد کار اور صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جن کی طاقت کے سامنے یہ ‏دہشتگرد مٹی کا ڈھیر ہیں جو کہ پس پشت وار کرنے کو اپنی بہادری سمجھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -