جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

جیل اصلاحات کے لیے نئے لیگل فریم ورک کی بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے،محمود خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ جیل اصلاحات کے لیے نئے لیگل فریم ورک کی بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت جیل خانہ جات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ جیل خانہ جات کی کارکردگی،جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ جیل خانہ جات کے بہتر انتظام کے لیے نیا لیگل فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے،اب تک صوبے کے 14 جیلوں کا سارا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیاگیا ہے،باقی جیلوں کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بتایا گیا کہ پشاور سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لیے اوپن ایئرجم تیار کر لیا گیا ہے،مردان جیل میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

محمود خان نے محکمہ جیل خانہ جات کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملاکنڈ اور کوہاٹ ڈویژنز میں سینٹرل جیل کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے تمام منصوبوں پر پیشرفت کے لیے ٹائم لائنز مقرر کیے جائیں،جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے درکار فنڈز فراہم کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ جیل اصلاحات کے لیے نئے لیگل فریم ورک کی بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں