ارجنٹینا کے فائنل میں پہنچنے کی خوشی میں کپتان میسی اور کوچ جذبات قابو میں رکھ سکے اور خوشی سے آنکھیں چھلک پڑیں۔
؎سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کی خوشی میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور کوچ لیونل اسکالونی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جب آپس میں گلے ملے تو خوشی کے مارے ان کی آنکھیں چھلک پڑیں۔
سوشل میڈیا پر ارجنٹینی کپتان اور کوچ کی گلے مل کر خوشی میں رونے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو شائقین کرکٹ خوب سراہ رہے ہیں۔
Scolani can cry for the world..he’s too emotional 🥺 Respect❤️ pic.twitter.com/c914rFj6XX
— Miraj Mahmud (@Miraj91344175) December 14, 2022
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم جیت کے مستحق تھے لیکن اتنے بڑے مارجن سے فتح کی توقع نہیں تھی۔
کوچ کا کروشین ٹیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ آغاز میں ان کی میچ پر گرفت تھی اور ہمیں معلوم تھا کہ ایسا ہوگا کیونکہ ان کے پاس 3 چوٹی کے مِڈ فیلڈرز تھے جو کئی برسوں سے اکٹھے کھیل رہے اور ایک دوسرے کو اچھے طرح سے جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کروشیا کے خلاف ہم نے جیت کی خوشی منائی ہے کیونکہ فائنل میں پہنچنا بڑی بات ہے لیکن ابھی ایک اور قدم اٹھانا باقی ہے۔ ہم ورلڈ کپ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دفاعی چیمپئن فرانس فائنل کھیلے گا یا مراکش نئی تاریخ رقم کریگا؟
واضح رہے کہ آج فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن فرانس اور پہلی بار سیمی فائنل کھیلنے والی عرب مسلم ٹیم مراکش کے مابین ہوگا جس کی فاتح ٹیم اتوار 18 دسمبر کو فائنل میں ارجنٹائن سے مقابلہ کرکے گی۔